آرمی چیف کی ہدایات پر پاک فوج کی جانب سے نوجوان سائیکلسٹ ثمر خان کی مالی اعانت کا اعلان ،ثمر خان تنزانیہ میں افریقہ کی بلند ترین چوٹی پر سائیکلنگ کریں گی ،آئی ایس پی آر راولپنڈی ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایات پر پاک فوج نے نوجوان سائیکلسٹ ثمر خان کی مالی اعانت کا اعلان کر دیا ہے‘ثمر خان …
آرمی چیف کی ہدایات پر پاک فوج کی جانب سے نوجوان سائیکلسٹ ثمر خان کی مالی اعانت کا اعلان ،آئی ایس پی آر

مزید خبریں
آرمی چیف کی ہدایات پر پاک فوج کی جانب سے نوجوان سائیکلسٹ ثمر خان کی مالی اعانت کا اعلان ،ثمر خان تنزانیہ میں افریقہ کی بلند ترین چوٹی پر سائیکلنگ کریں گی ،آئی ایس پی آر
راولپنڈی ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایات پر پاک فوج نے نوجوان سائیکلسٹ ثمر خان کی مالی اعانت کا اعلان کر دیا ہے‘ثمر خان تنزانیہ میں افریقہ کی بلند ترین چوٹی پر سائیکلنگ کریں گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ثمر خان کا تعلق کے پی کے مالاکنڈ ڈویژن کے علاقہ دیر سے ہے ۔ثمر خان قراقرم کی بلند ترین چوٹی پر بھی سائکلنگ کرنے والی پہلی خاتون ہیں ‘اب ثمر خان نومبر میں تنزانیہ میں بلند ترین افریقی چوٹی پر سائیکلنگ میں حصہ لیں گی ‘پاک فوج اس کے لئے مکمل اعانت کریگی ۔اپنے پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں ‘نوجوانوں کی زندگی کے ہر شعبے میں حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔








