آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مجاہد فورس سینٹر میں یادگار شہداءپر حاضری ‘پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی،آئی ایس پی آر

بری فوج کے سربراہ نے کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو مجاہد فورس کے فرسٹ کرنل کمانڈنٹ کے بیچ لگائے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مجاہد فورس سینٹر میں یادگار شہداءپر حاضری ‘پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی،آئی ایس پی آر راولپنڈی ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو مجاہد فورس …

بری فوج کے سربراہ نے کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو مجاہد فورس کے فرسٹ کرنل کمانڈنٹ کے بیچ لگائے
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مجاہد فورس سینٹر میں یادگار شہداءپر حاضری ‘پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی،آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو مجاہد فورس کے فرسٹ کرنل کمانڈنٹ کے بیچ لگائے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو کرنل کمانڈنٹ کے بیچ لگانے کے لئے بھمبر میں مجاہد فورس سینٹر میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فوج کے حاضر اور ریٹائرڈ افسران اور مجاہد فورس کے جوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔قبل ازیں مجاہد فورس کے افسران اور جوانوں کے ساتھ تعارفی نشست میں مجاہدفورس کی قربانیوں اور بالخصوص لائن آف کنٹرول پر خدمات کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے مجاہد فورس کے خدمات کو بہتر بنانے کے لئے بہت سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مجاہد فورس سینٹر میں یادگار شہداءپر حاضری دی ‘پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔

Leave a Reply