بلوچستان میں اغواءکے بعد قتل کئے جانے والے 2 بے گناہ چینی شہریوں کی ہلاکت پر پاکستان کی پرزور مذمت جون 2017ءمیں مارے جانے والے دو افراد وہی چینی شہری تھے جنہیں مئی 2017ءمیں کوئٹہ سے اغواءکیا گیا تھا، ڈی این اے رپورٹ اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے بلوچستان میں اغواءکے بعد قتل کئے جانے والے 2 بےگناہ چینی شہریوں کی ہلاکت کی پرزور مذمت …
بلوچستان میں اغواءکے بعد قتل کئے جانے والے 2 بے گناہ چینی شہریوں کی ہلاکت پر پاکستان کی پرزور مذمت

مزید خبریں
بلوچستان میں اغواءکے بعد قتل کئے جانے والے 2 بے گناہ چینی شہریوں کی ہلاکت پر پاکستان کی پرزور مذمت
جون 2017ءمیں مارے جانے والے دو افراد وہی چینی شہری تھے جنہیں مئی 2017ءمیں کوئٹہ سے اغواءکیا گیا تھا، ڈی این اے رپورٹ
اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے بلوچستان میں اغواءکے بعد قتل کئے جانے والے 2 بےگناہ چینی شہریوں کی ہلاکت کی پرزور مذمت کی ہے، ڈی این اے رپورٹ سے تصدیق ہوئی ہے کہ بلوچستان میں جون 2017ءمیں مارے جانے والے دو افراد وہی چینی شہری تھے جنہیں مئی 2017ءمیں کوئٹہ سے اغواءکیا گیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے دہشت گردی کی اس وحشیانہ کارروائی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چین کی حکومت اور عوام اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت ظاہر کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائے گی اور اس جرم کے مرتکب عناصر کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتا ہے اور ہم دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں بھرپور معاونت پر چین کی حکومت کے مشکور ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان انسداد دہشت گردی تعاون میں اضافہ اور علاقائی و عالمی امن و سلامتی کیلئے چین اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔








