افغانستان کے ساتھ سرحدی انتظام کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، آمدورفت اور تجارت کو قانونی بنایا جائے گا،وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ سرحدی انتظام کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، آمدورفت اور تجارت کو قانونی بنایا جائے گا۔ اسلام آباد میں بھٹوں پر بچوں سے جبری مشقت روکیں گے، بھٹوں کے حوالے سے چار نئے قوانین بنائے جائیں گے۔ پیر کو ایوان بالا میں سینیٹر طاہر حسین مشہدی اور چوہدری …

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ سرحدی انتظام کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، آمدورفت اور تجارت کو قانونی بنایا جائے گا۔ اسلام آباد میں بھٹوں پر بچوں سے جبری مشقت روکیں گے، بھٹوں کے حوالے سے چار نئے قوانین بنائے جائیں گے۔ پیر کو ایوان بالا میں سینیٹر طاہر حسین مشہدی اور چوہدری تنویر خان کی تحاریک پر بحث سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کی 50 فیصد جی ڈی پی منشیات کی پیداوار کے گرد گھومتی ہے اور 25 لاکھ افغان شہری پوست کی کاشت سے وابستہ ہیں۔ پاکستان میں پوست کی کاشت مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے اور دنیا بھی اس کو تسلیم کر رہی ہے۔ افغانستان کے ساتھ سرحدی انتظام کے لئے باڑ لگانے اور خندق کھودنے کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں بلوچستان میں 473 کلو میٹر طویل بارڈر پر خندق کی کھدائی کر دی گئی ہے۔ سرحد پر آمدورفت کے لئے گیٹس کی تعمیر کے ساتھ ساتھ امیگریشن قوانین پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ دشوار گذار پہاڑی علاقوں کی وجہ سے مشکلات ضرور ہیں لیکن اس سلسلے میں سرحدی انتظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

Leave a Reply