حکومت پاکستان کی بہتری کیلئے اچھے فیصلے کر رہی ہے، سابق وزیر اعظم نواز شریف اہلیہ کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے وطن واپس نہیں آ سکے،سینیٹر جاوید عباسی

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن)کی حکومت پاکستان کی بہتری کیلئے اچھے فیصلے کر رہی ہے، سابق وزیر اعظم نواز شریف اہلیہ کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے وطن واپس نہیں آ سکے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی …

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن)کی حکومت پاکستان کی بہتری کیلئے اچھے فیصلے کر رہی ہے، سابق وزیر اعظم نواز شریف اہلیہ کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے وطن واپس نہیں آ سکے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پاکستان کی بہتری کیلئے اچھے فیصلے کئے، سابق وزیراعظم نے سب سے پہلے ملک میں توانائی کے بحران کے خاتمہ کیلئے جو فیصلے کئے ان کی بدولت آج ملک میں توانائی بحران ختم ہو رہا ہے، اسی طرح سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی اور عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور انکا معیار زندگی بلند ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کی طبیعت کی اچانک خرابی کی وجہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف وطن واپس نہیں آ سکے، جونہی کلثوم نواز کی طبیعت بہتر ہو گی تو نواز شریف پاکستان آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام حکومت پر تنقید کرنا ہوتا ہے تاہم حکومت مثبت تنقید کا خیرمقدم کرتی ہے۔

Leave a Reply