سینیٹر مشاہد اللہ خان کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں قائمہ کمیٹی کا اجلاس نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ایجنڈا بارے تبادلہ خیال کیا گیا اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ تعمیراتی کام کے دوران درختوں کو پہنچنے والے نقصانات کے متبادل ایک کے بدلے سو درخت لگائے جانے کے حوالہ سے قانون …
سینیٹر مشاہد اللہ خان کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں قائمہ کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
سینیٹر مشاہد اللہ خان کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں قائمہ کمیٹی کا اجلاس
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ایجنڈا بارے تبادلہ خیال کیا گیا
اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ تعمیراتی کام کے دوران درختوں کو پہنچنے والے نقصانات کے متبادل ایک کے بدلے سو درخت لگائے جانے کے حوالہ سے قانون سازی کی جانی چاہئیے اور کسی بھی ترقیاتی منصوبہ میں ممکنہ طورپر ختم ہونے والے درختوں کی قسم ،عرصہ حیات اور اُن درختوں میں ذخیرہ ہونے والی کاربن چیک کرنے کے لیے رہنمااصول بنائے جانے چاہئیے۔ انہوں نے یہ بات موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کہی جس میں نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ایجنڈا بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی نے بتایا کہ اس وقت ایسی ٹےکنالوجی بھی موجود ہے جو کہ پورے کے پورے درخت کو اُکھاڑ کر کسی دوسری جگہ لگا دیتی ہے۔ہمیں تعمیراتی کاموں میں درختوں کو بچانے کے لیے یہ ٹےکنالوجی حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئیے ۔








