دنیا کی پانچویں بڑی تعمیراتی مشینری کمپنی ”ایکس سی ایم جی“ کا پاکستان میں اپنی سرگرمیوں کی پہلی سالگرہ کا اہتمام

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) دنیا کی پانچویں بڑی تعمیراتی مشینری کمپنی ”ایکس سی ایم جی“ نے پاکستان میں اپنی سرگرمیوں کی پہلی سالگرہ کا اہتمام کیا ہے جس کے ساتھ ہی ایکس سی ایم جی پاکستان نے اپنی ”10, 000 کوالٹی سروس“ سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، چین اور پاکستان کی مشترکہ سروس ٹیم پاکستان میں ایکس سی ایم جی مصنوعات کی فراہمی اور …

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) دنیا کی پانچویں بڑی تعمیراتی مشینری کمپنی ”ایکس سی ایم جی“ نے پاکستان میں اپنی سرگرمیوں کی پہلی سالگرہ کا اہتمام کیا ہے جس کے ساتھ ہی ایکس سی ایم جی پاکستان نے اپنی ”10, 000 کوالٹی سروس“ سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، چین اور پاکستان کی مشترکہ سروس ٹیم پاکستان میں ایکس سی ایم جی مصنوعات کی فراہمی اور آئندہ چند ماہ میں کسٹمرز کیلئے مفت معائنہ اور رہنمائی کی خدمات فراہم کرے گی۔ اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں چینی اور پاکستانی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی اور اس موقع پر نمائش کی گئی ایکس سی ایم جی مصنوعات میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ پیر کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق چینی سفارتخانہ کے ناظم الامور ژاﺅ لی جیان، جنرل منیجر ایکس سی ایم جی گروپ شعبہ ایشیاءبحرالکاہل ما ژونگ ژی، شن دونگ ہیوی انڈسٹری گروپ کے نائب صدر ژو ژائی چن اور پاکستان میں چینی تعمیراتی کمپنیوں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ ژاﺅ لی جیان نے کہا کہ پاکستان میں ایکس سی ایم جی گروپ کی مصنوعات سے پاک۔چین اقتصادی راہداری کی تعمیر میں مدد ملے گی۔ انہوں نے تمام چینی اداروں اور سمندر پار چینیوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ جذبہ سے کام کریں اور سی پیک کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مل کر کام کریں۔

Leave a Reply