اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف بطور پارٹی صدر ہماری جماعت کی قیادت کریں گے اور مسلم لیگ (ن) میں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018ءکے عام انتخابات میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا ایک …
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ محمد سعد رفیق کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف بطور پارٹی صدر ہماری جماعت کی قیادت کریں گے اور مسلم لیگ (ن) میں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018ءکے عام انتخابات میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا ایک اہم کردار ہو گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی نااہلی کے عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کو تحفظات ضرور تھے لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہمارا اداروں کے ساتھ کوئی ٹکرا و ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر اداروں کی طرح پارلیمنٹ کا احترام بھی ضروری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت محمد نواز شریف کی قیادت میں مکمل طور پر متحد ہے۔








