وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حج پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچنے والے حجاج کرام کا استقبال کیا۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وطن واپس پہنچنے والے حجاج کرام کا استقبال کیا
اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حج پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچنے والے حجاج کرام کا استقبال کیا۔ پیر کو سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 5724 کے ذریعے پیر کو 370 حجاج کےاسلام آباد پہنچنے پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے استقبال کیا ۔ وفاقی وزیر نے حجاج کرام کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ اس مرتبہ ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانیوں کو حج کی سعادت نصیب ہوئی جن میں سے ایک لاکھ 20 ہزار حجاج کرام سرکاری حج سکیم کے تحت گئے۔ حجاج کرام نے حج 2026 کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت مذہبی امور نے حجاج کرام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کیں۔ انہوں نےوزیر مذہبی امور سردار یوسف اور ان کی ٹیم کو حج کے بہترین انتظامات پر مبارکباد پیش کی۔









