پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوام کو محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیےسندر انڈسٹریل اسٹیٹ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پیور فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزیوں پرمعروف برانڈز کے4 پروڈکشن یونٹس پرمجموعی طور پر 3 لاکھ 40 ہزار روپے جرمانے عائد کیے
سندر انڈسٹریل اسٹیٹ ومضافاتی علاقوں میں پیور فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزیوں پر 4 یونٹس کو جرمانے

مزید خبریں
لاہور۔2جون (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوام کو محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیےسندر انڈسٹریل اسٹیٹ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پیور فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزیوں پرمعروف برانڈز کے4 پروڈکشن یونٹس پرمجموعی طور پر 3 لاکھ 40 ہزار روپے جرمانے عائد کیے۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے معائنے کے دوران بعض یونٹس سے 2 من سے زائد ناقص مربہ، اچار اور دیگر غیر معیاری خام مال موقع پر ہی تلف کر دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ کئی پروڈکشن یونٹس میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات دیکھنے میں آئے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسی رضا نے کہا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی عوامی صحت کے تحفظ کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور فوڈ پوائنٹ چھوٹا ہو یا بڑا، خوراک کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ سیفٹی ٹیمیں صوبہ بھر میں متحرک ہیں اور جعلسازی، ملاوٹ اور غیر معیاری خوراک کی تیاری میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ عوام کی صحت اولین ترجیح ہے اور صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔








