ضلعی انتظامیہ پشاور کےافسران نے سفید ڈھیری کے علاقے میں گرانفروشی، دکانوں سے باہر سامان رکھنے، سڑک پر کاروبار کرنے پر متعدد دکانداروں کو گرفتار کرلیا
پشاور، گرانفروشی، دکانوں سے سامان باہر رکھنے وسڑک پر کاروبار کرنے پر متعدد دکاندار گرفتار

مزید خبریں
پشاور۔ 02 جون (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ پشاور کےافسران نے سفید ڈھیری کے علاقے میں گرانفروشی، دکانوں سے باہر سامان رکھنے، سڑک پر کاروبار کرنے پر متعدد دکانداروں کو گرفتار کرلیا۔ڈپٹی کمشنر پشاورکے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر انتظامی افسران نے دکانداروں کو خبردارکرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو سرکاری نرخنامے کےمطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔دکانوں سے سامان باہر نہ رکھا جائےتاک ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہواورپیدل چلنےوالوں کو مشکلات کاسامنا نہ کرنا پڑے۔خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائ جائے گی ۔








