ہزارہ ڈویژن میں 2 تا 5 جون آندھی اور بارش کی پیشگوئی کر دی، الرٹ جاری

ہزارہ ڈویژن میں 2 تا 5 جون آندھی اور بارش کی پیشگوئی کر دی، الرٹ جاری

ایبٹ آباد۔ 2 جون (اے پی پی):پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق 2 سے 5 جون 2026ء تک ہزارہ ڈویژن کے اضلاع ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام، اپر و لوئر کوہستان اور تورغر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز ہواؤں اور بارش کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ کمزور ڈھانچوں، بجلی کے کھمبوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور امدادی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ عوام اور سیاحوں سے اپیل کی گئی ہے کہ خراب موسمی صورتحال کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔