ایم این اے نوابزادہ جمال رئیسانی سے پی پی پی رہنما حاجی ریاض شاہوانی کی ملاقات،ترقیاتی کاموں پرتبادلہ خیال

ایم این اے نوابزادہ جمال رئیسانی سے پی پی پی رہنما حاجی ریاض شاہوانی کی ملاقات،ترقیاتی کاموں پرتبادلہ خیال

کوئٹہ۔ 02 جون (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی ریاض شاہوانی نے سراوان ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق ملاقات میں حلقہ پی بی 46 سریاب کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور ترقیاتی کاموں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ایم این اے نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ علاقے میں ترقیاتی کاموں کےلیے پارٹی رہنماؤں،معززین اور نوجوانوں کی مشاورت لازمی ہوگی۔ انہوں نے عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کےلیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔