گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران پنجاب بھرمیں 1171ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1386زخمی ہو گئے ۔ترجمان ریسکیو1122کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1171ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا ،جن میں 628افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1171ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق، 1386زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122
لاہور۔3جون (اے پی پی):گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران پنجاب بھرمیں 1171ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1386زخمی ہو گئے ۔ترجمان ریسکیو1122کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1171ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا ،جن میں 628افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق758معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی،ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (78فیصد)موٹر سائیکلوں کی ہے۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 740ڈرائیوز،57کم عمرڈرائیور، 494مسافراور164پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔
اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ206ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں ،جس میں صوبائی دارالحکومت259متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان 73حادثات میں 81متاثرین کے ساتھ دوسر ے،فیصل آباد 72حادثات میں 80متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان حادثات کے کل1398متاثرین میں 1101مرد اور297خواتین شامل ہیں ۔ حادثات میں 1244موٹرسائیکل،78آٹورکشے،142کاریں،28وین،13مسافر بسیں،39ٹرک اور54دوسری اقسام کی گاڑیاں متاثر ہوئیں۔








