ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل سوات سے شہریوں کی ملاقاتیں، متعلقہ محکموں کےافسران کو مسائل کے حل کی ہدایات

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے "ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری اینڈ گڈ گورننس روڈ میپ” کے تحت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سوات محب اللہ خان یوسفزئی نے اپنے دفتر میں عوامی مسائل کے حل کے لیے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں

پشاور۔ 04 جون (اے پی پی):صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے "ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری اینڈ گڈ گورننس روڈ میپ” کے تحت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سوات محب اللہ خان یوسفزئی نے اپنے دفتر میں عوامی مسائل کے حل کے لیے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں ۔ڈپٹی کمشنر سوات کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں، جنہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سوات نے تفصیل سے سنے۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران کو عوامی مسائل کے بروقت، شفاف اور مؤثر حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ضلعی انتظامیہ سوات عوامی خدمت، میرٹ، شفافیت اور بہتر طرزِ حکمرانی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔