ڈپٹی کمشنر تورغر کی زیرِ صدارت مون سون کے دوران ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے اجلاس کاانعقاد

"ڈپٹی کمشنر تورغر ڈاکٹر یاسر عمران کی زیرِ صدارت مون سون کے دوران ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ اداروں کی تیاریوں، رابطہ کاری اور امدادی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔”

تورغر۔ 27 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر تورغر ڈاکٹر یاسر عمران کی زیرِ صدارت مون سون کے دوران ممکنہ ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس) تورغر نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مون سون سیزن کے پیش نظر تمام احتیاطی اور حفاظتی اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں، جبکہ ضلعی سطح پر تمام متعلقہ محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ اور ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری اور مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تمام ادارے ہائی الرٹ رہیں، ضروری مشینری، ریسکیو وسائل اور عملہ ہر وقت تیار رکھا جائے، جبکہ حساس مقامات کی مسلسل نگرانی اور عوامی تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ مون سون کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی قدرتی آفت سے بروقت نمٹنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائےجائیں۔