امریکی کانگریسی وفد کا دورہ آئی ایس ایس آئی ، پاکستان امریکا تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) نے امریکی کانگریس کے وفد کے ساتھ ان ہائوس ڈسکشن کا اہتمام کیا۔امریکی وفد میں ریان زنکی، مائیکل بومگارٹنر، ریان زنکی کے قانون ساز معاون گراہم گنٹر اور مائیکل بومگارٹنر کے قانون ساز معاونت کار ہیرس کل شامل تھے۔

اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) نے امریکی کانگریس کے وفد کے ساتھ ان ہائوس ڈسکشن کا اہتمام کیا۔امریکی وفد میں ریان زنکی، مائیکل بومگارٹنر، ریان زنکی کے قانون ساز معاون گراہم گنٹر اور مائیکل بومگارٹنر کے قانون ساز معاونت کار ہیرس کل شامل تھے۔ پیر کو آئی ایس ایس آئی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفد کا استقبال آئی ایس ایس آئی کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین سفیر خالد محمود اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس ایس آئی سفیر معین الحق نے کیا۔

یہ کسی امریکی کانگریسی وفد کا آئی ایس ایس آئی کا پہلا دورہ تھا۔ڈائریکٹر جنرل نے وفد کو آئی ایس ایس آئی اور اس کے کام کے بارے میں بریفنگ دی اور آئی ایس ایس آئی اور امریکی کانگریس اور امریکی تھنک ٹینکس کے مابین مزید ادارہ جاتی روابط قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔شرکا نے پاکستان امریکا تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر خیالات کا تبادلہ کیا جبکہ اقتصادی تعاون، تعلیمی و ثقافتی تبادلوں اور خطے میں وسیع تر جغرافیائی سیاسی پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں چین میں پاکستان کے سابق سفیر مسعود خالد، امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر مسعود خان، سابق سیکرٹری خارجہ اور امریکا میں سابق سفیر اعزاز احمد چوہدری اور افغانستان کے لیے پاکستان کے سابق خصوصی نمائندہ اور ایران میں سابق سفیر آصف درانی نے بھی شرکت کی۔