کاکروچ جتنا پارٹی کے بھارت میں بڑے پیمانے پر مشہور ہوجانے پر بھارتی میڈیا نے اس کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا۔
کاکروچ جنتا پارٹی بھارت میں مشہور، بھارتی میڈیا نے مخالف پروپیگنڈا شروع کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):کاکروچ جتنا پارٹی کے بھارت میں بڑے پیمانے پر مشہور ہوجانے پر بھارتی میڈیا نے اس کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا۔بے روزگاری، معاشی مشکلات اور بنیادی سہولتوں کی کمی نے بھارتی نوجوانوں کو مایوس کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مودی حکومت کا ساتھ دینے کیلئے بھارتی میڈیا بھی جین زی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے خلاف ہو گیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کےمطابق کاکروچ جنتا پارٹی نے اپنے منشور میں مختلف اداروں سمیت بھارت کے میڈیا کو بھی نشانہ بنایا۔سی جے پی نے اڈانی اور امبانی کے میڈیا گروپس کے لائسنس ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے،جین زی تحریک کے بانی ابھجیت دیپکے بھارتی میڈیا گروپس سے بات کرنے کے لیے تیار نہیں۔
ابھجیت دیپکے نے کہا کہ اگر بھارتی میڈیا ہمیں دہشت گرد ہی کہتا رہے گا تو پھر ان سے بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ایک بھارتی صحافی نے کہا کہ بھارت میں پچھلے 12 سال سے مودی حکومت پر سوال کرنے والوں کو میڈیا ملک دشمن کہتا رہاہے۔الجزیرہ رپورٹ کے مطابق جین زی تحریک کے مشہور ہونے کے بعد مودی حکومت نے سی جے پی کا ایکس اکاونٹ بھی بند کردیا۔ماہرین کے مطابق بھارت میں نئی نسل کی تحریک اس بات کا ثبوت ہے کہ مودی کا سیاسی نظام نوجوانوں کی امیدیں پوری کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔بھارتی میڈیا نےنوجوانوں کی آواز بننے کےبجائے ان کے خلاف جا کر مودی حکومت کا ساتھ دینا افسوس کی بات ہے۔








