بنوں، تھانہ ڈومیل پولیس کی کارروائی، ڈکیت گینگ کا سرغنہ گرفتار
بنوں، تھانہ ڈومیل پولیس کی کارروائی، ڈکیت گینگ کا سرغنہ گرفتار

مزید خبریں
پشاور۔ 04 جون (اے پی پی):ایس ڈی پی او صدر بنوں ارشد خان کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ڈومیل عصمت اللہ خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کے زور پر شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی واردات میں ملوث ملزم موسیٰ خان سکنہ بیزن خیل، حال تحصیل کالونی ڈومیل کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان بنوں پولیس کے مطابق پولیس نے ملزم کے قبضے سے شہری سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے جرائم پیشہ نیٹ ورک، ممکنہ سہولت کاروں اور دیگر وارداتوں میں ملوث عناصر بارے معلومات حاصل کی جا سکیں۔ ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے پولیس ٹیم کی کامیاب کارروائی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بنوں پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ، پائیدار امن کے قیام اور جرائم کے مؤثر خاتمے کے لیے بھرپور عزم اور ذمہ داری کے ساتھ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔








