پشاور،کیری ڈبہ اور گاڑی میں تصادم سے 6افراد زخمی
پشاور،کیری ڈبہ اور گاڑی میں تصادم سے 6افراد زخمی

مزید خبریں
پشاور۔ 04 جون (اے پی پی):پشاور میں کوہاٹ روڈ سرہ خاورہ کے قریب کیری ڈبہ اور گاڑی کے مابین تصادم سے6افراد زخمی ہوگئے ۔ترجمان ریسکیو 1122پشاورکے مطابق حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیومیڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال(ایل آر ایچ) منتقل کر دیا۔زخمیوں میں 30 سالہ مروان ،30 سالہ امیر خان ، 28 سالہ احمد جانان ، 50 سالہ رحمت خان ، 50 سالہ مسماۃ (ن)اور 37 سالہ فیاض شامل ہیں ۔








