نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اور جے ڈبلیو ایس ای زیڈ پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان تحقیق، اختراع، تجارتی سازی، افرادی قوت کی ترقی اور صنعتی روابط کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیئے گئے۔
نسٹ اور جے ڈبلیو ایس ای زیڈ پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان صنعت و جامعاتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اور جے ڈبلیو ایس ای زیڈ پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان تحقیق، اختراع، تجارتی سازی، افرادی قوت کی ترقی اور صنعتی روابط کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیئے گئے۔جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب نسٹ میں منعقد ہوئی۔ معاہدے پر نسٹ کے پرو ریکٹر برائے ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن، ڈاکٹر رضوان ریاض اور جے ڈبلیو ایس ای زیڈ پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر خرم شہزاد عالم نے دستخط کئے۔
تقریب میں دونوں اداروں کے سینئر نمائندوں نے شرکت کی۔ مفاہمتی یادداشت کے تحت تحقیق و ترقی، اختراعی منصوبوں، صنعت کی ضروریات سے ہم آہنگ افرادی قوت کی تیاری، ٹیکنالوجی کی تجارت سازی اور صنعت و جامعات کے درمیان روابط کے فروغ کیلئے مشترکہ اقدامات کئے جائیں گے۔اعلامیہ کے مطابق یہ شراکت داری نسٹ کے اس عزم کی عکاس ہے کہ صنعت اور جامعات کے درمیان مؤثر تعاون کو فروغ دے کر اختراع پر مبنی معاشی ترقی، تحقیق کے تجارتی استعمال اور انسانی وسائل کی پائیدار ترقی کے نئے مواقع پیدا کئے جائیں۔








