ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد وڈائچ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے بھیانک اثرات سے نمٹنے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک صحت مند اور بہتر ماحول پیدا کرنے کے لیے ہم سب کو مل کر عملی اقدامات کرنا ہوں گے
خانیوال ،ڈسٹرکٹ پریس کلب خانیوال میں ماحولیات کے عالمی دن پر شجرکاری مہم کا آغاز

مزید خبریں
خانیوال ۔ 05 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد وڈائچ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے بھیانک اثرات سے نمٹنے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک صحت مند اور بہتر ماحول پیدا کرنے کے لیے ہم سب کو مل کر عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ "درخت لگائیں اور سانس لیں” کے پیغام کے تحت شجرکاری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب آمد کے موقع پر پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صحافیوں سمیت دیگر عہدیداران نے بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ڈی پی او محمد عابد وڈائچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی تبدیلیاں ایک بڑا چیلنج بن چکی ہیں، جن کا مقابلہ صرف اور صرف زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ہی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے شہریوں اور بالخصوص صحافی برادری پر زور دیا کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے حصے کا کم از کم ایک پودا لازمی لگائیں تاکہ ماحول کو آلودگی سے پاک اور سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور شجرکاری مہم کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی








