اٹک پولیس نے دو ملزمان سے شراب برآمد کر کے انھیں گرفتار کر لیا۔
اٹک ،پولیس نے دو ملزمان سے شراب برآمد کر کے انھیں گرفتار کر لیا

مزید خبریں
اٹک ۔ 05 جون (اے پی پی):اٹک پولیس نے دو ملزمان سے شراب برآمد کر کے انھیں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اٹک پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سہیل اسلم نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ اخلاق احمد ولد نواب خان سکنہ شین باغ سے 20 لیٹر شراب جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر عامر نذیر نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ فضل الرحمان ولد حکم داد سکنہ شین باغ تحصیل و ضلع اٹک سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی








