کوٹ ادو میں ٹریفک حادثہ میں آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکرسے 3 سگی بہنیں جاں بحق،باپ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے طارق چوک میں ایک تیزرفتار آئل ٹینکر نے غلط اوور ٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی
مظفرگڑھ،آئل ٹینکر کی موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر،3 سگی بہنیں جاں بحق،والد سمیت 3 افراد زخمی

مزید خبریں
مظفرگڑھ۔ 06 جون (اے پی پی):کوٹ ادو میں ٹریفک حادثہ میں آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکرسے 3 سگی بہنیں جاں بحق،باپ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے طارق چوک میں ایک تیزرفتار آئل ٹینکر نے غلط اوور ٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی،حادثے کے نتیجے میں اڈہ گرمانی کوٹ ادو کی رہائشی 3 سگی بہنیں 12 سالہ وجیہہ ، 16 سالہ حنیزہ 14 سالہ عدیلہ موقع پر جاں بحق ہو گئیں،جبکہ تینوں بہنوں کا والد 45 سالہ محمد خلیل،17 سالہ محمد الطاف اور 15 سالہ سمیعہ شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 ٹیموں نے جائے حادثہ پر پینچ کر تینوں سگی بہنوں کی لاشوں کو ڈیڈ باڈی شیٹ سے کور کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو منتقل کردیا،جبکہ جاں بحق لڑکیوں کے والد محمد خلیل اور 15 سالہ سمیہ اور 17 سالہ محمد الطاف جو کہ سگے بہن بھائی ہیں کو بھی ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو منتقل کر دیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ آئل ٹینکر کی تیزرفتاری اور غلط اوورٹیکنگ کے باعث پیش آیا ہے،تھانہ سٹی پولیس کوٹ ادو نے آئل ٹینکر کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کاروائی شروع کر دی ہے،اندوہناک حادثے کے باعث علاقے میں غم کی فضا پھیل گئی ہے۔








