ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں تحصیل علی پور کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے دفتر اسسٹنٹ کمشنر میں ممبران امن کمیٹی سے ملاقات کی
محرم الحرام میں مثالی امن اور بھائی چارے کی مثال قائم کی جائے گی،ڈی پی اومظفرگڑھ

مزید خبریں
مظفرگڑھ۔ 06 جون (اے پی پی):ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں تحصیل علی پور کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے دفتر اسسٹنٹ کمشنر میں ممبران امن کمیٹی سے ملاقات کی، ملاقات میں اسسٹنٹ کمشنر علی پور اور ایس ڈی پی او علی پور بھی موجود تھے۔ملاقات میں محرم الحرام کے پروگرامز کی سیکیورٹی اقدامات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی، ممبران امن کمیٹی نے پولیس اور انتظامیہ کے شانہ بشانہ رہنے کا عزم کا اظہار کیا، اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں مثالی امن اور بھائی چارے کی مثال قائم کی جائے گی








