ایبٹ آباد پولیس نے ایک کارروائی کے دوران سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا
ایبٹ آباد، سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 06 جون (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے ایک کارروائی کے دوران سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق انچارج چوکی جناح آباد سردار شکیل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کی ویڈیو اپلوڈ کرنے والے ملزم وقاص ولد خواج محمد سکنہ پھلڑا مانسہرہ حال پھل گلاب روڈ منڈیاں کو گرفتار کر کے پستول برآمد کر لیا۔ ملزم کے خلاف امتناع اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ڈی پی او ایبٹ آباد کی ہدایت پر اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔








