کراچی میں چائنا کریک پر مینگروو اینڈ بائیو ڈائیورسٹی پارک اور لرننگ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ
کراچی میں چائنا کریک پر مینگروو اینڈ بائیو ڈائیورسٹی اور لرننگ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ

مزید خبریں
کراچی۔ 06 جون (اے پی پی):کراچی میں چائنا کریک پر مینگروو اینڈ بائیو ڈائیورسٹی پارک اور لرننگ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میٸر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے چائنا کریک پر مینگروو اینڈ بائیو ڈائیورسٹی پارک کے قیام کا اعلان کرتے ہوۓ کہا ہے کہ مینگرووز کراچی کو ساحلی کٹاؤ، ماحولیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے تحفظ فراہم کریں گے۔ یہ منصوبہ ماحولیات کے تحفظ کے ساتھ سیاحت، تعلیم اور تفریح کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز مینگرووز اینڈ بایوڈائیورسٹی پارک کے دورے کے دوران کہی، اس موقع پر مشیر مالیات بلدیہ عظمیٰ کراچی گلزار ابڑو سمیت بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کے ایم سی پاکستان کی پہلی ضلعی حکومت ہے جو گرین ایجنڈے پر عملی اقدامات کر رہی ہے۔ کراچی کے ماحولیاتی مستقبل کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ میٸر کراچی نے مزید کہا کہ بائیو ڈائیورسٹی پارک کراچی کے لیے طویل المدتی سرمایہ کاری ثابت ہوگا اور منصوبے پر عملی کام رواں سال نومبر میں شروع ہوگا۔ پارک میں مینگروو کنزرویشن زونز، بائیو ڈائیورسٹی ٹریلز اور تعلیمی سہولیات قائم کی جائیں گی۔








