سول ڈیفنس بٹگرام کی مون سون بارشوں و ممکنہ سیلابی ریلوں کے خطرات کے پیش نظر آگاہی مہم جاری

سول ڈیفنس بٹگرام نے مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی ریلوں کے خطرات کے پیش نظر آگاہی مہم جاری رکھی ہوئی ہے

ایبٹ آباد۔ 06 جون (اے پی پی):سول ڈیفنس بٹگرام نے مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی ریلوں کے خطرات کے پیش نظر آگاہی مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر آفس بٹگرام کے مطابق سول ڈیفنس رضاکاروں نے دفعہ 144 کے تحت نندھیاڑ خوڑ سمیت مختلف مقامات کا دورہ کیا اور شہریوں خصوصاً بچوں کو حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ندی نالوں اور برساتی ریلوں سے دور رہیں، جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کریں۔