جمال شاہ کاکڑ کی لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کی مذمت، متاثرہ ڈاکٹر کو فوری کراچی منتقل کرنے پر حکومتی اقدام کو سراہا

جمال شاہ کاکڑ کی لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کی مذمت، متاثرہ ڈاکٹر کو فوری کراچی منتقل کرنے پر حکومتی اقدام کو سراہا

کوئٹہ۔ 06 جون (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے سول ہسپتال کوئٹہ میں لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دلخراش واقعے نے پورے معاشرے کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

انہوں نے پولیس کی فوری اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت اقدام کرتے ہوئے ملزم کے خلاف کارروائی کی، جو قابلِ تعریف ہے۔جمال شاہ کاکڑ نے حکومت بلوچستان کی جانب سے متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کو فوری طور پر ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کرکے علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے فیصلے کو بروقت اور احسن اقدام قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ خواتین بالخصوص ڈاکٹرز اور طبی عملہ کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، اور ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے۔