دریاخان۔ 06 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بھکر احسان علی جمالی نے خبردار کیا ہے کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے والے بھٹہ ہائے خشت کو کسی صورت چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے دریا خان،کلورکوٹ روڈ پر واقع بھٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے ماحول کو آلودہ کرنےاورسیاہ دھواں چھوڑنے والے بھٹوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔ڈپٹی کمشنر نےمتعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرکو ہدایات …
زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے والے بھٹہ ہائے خشت کو کسی صورت چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ڈپٹی کمشنر بھکر

مزید خبریں
دریاخان۔ 06 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بھکر احسان علی جمالی نے خبردار کیا ہے کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے والے بھٹہ ہائے خشت کو کسی صورت چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے دریا خان،کلورکوٹ روڈ پر واقع بھٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے ماحول کو آلودہ کرنےاورسیاہ دھواں چھوڑنے والے بھٹوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔ڈپٹی کمشنر نےمتعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرکو ہدایات جاری کیں کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹوں کو فوری طور پر سیل کیا جائے اور مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ زیگ زاگ ٹیکنالوجی کے نفاذ کا مقصد فضائی آلودگی میں کمی اور ماحول دوست صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے ان کا کہنا تھاکہ حکومتی احکامات پرمکمل عملدرآمد ہرصورت یقینی بنایا جائے گا








