کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے کہا ہے کہ ماس ٹرانزٹ کاریڈور منصوبہ شہریوں کو جدید، محفوظ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کی مجموعی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ماس ٹرانزٹ کاریڈور منصوبہ شہری ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوگا ،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن

مزید خبریں
گوجرانوالہ۔ 06 جون (اے پی پی):کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے کہا ہے کہ ماس ٹرانزٹ کاریڈور منصوبہ شہریوں کو جدید، محفوظ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کی مجموعی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ماس ٹرانزٹ کاریڈور کی پیش رفت کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوید احمد بھی موجود تھے جبکہ ایڈیشنل کمشنر ریونیو نعمان حفیظ ،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیٹر خالد ارشد مرزا ،اے سی جی محمد عامر ،اے سی آر محمد فرقان ،اے سی سٹی اشعر جمیل ،ایم ڈی واسا احد ڈوگر ،ڈی جی پی ایچ اے شاہد عباس جوتہ ،نیسپاک،واپڈا،سوئی گیس،ہائی ویز،جںگلات،ٹیلی فون و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے ۔کمشنر محمد علی نے منصوبے پر جاری پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ منصوبے کی تکمیل کے تمام مراحل کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق آگے بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق شہریوں کو جدید ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے








