این سی اے میں پری سیزن ریڈ بال کیمپ کا آغاز ہو گیا

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پری سیزن ریڈ بال کیمپ کا آغاز ہو گیا،جو10 جولائی تک جاری رہے گا۔کیمپ کے پہلے روز ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے شریک کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں کیمپ کے مقاصد سے آگاہ کیا

لاہور۔8جون (اے پی پی):نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پری سیزن ریڈ بال کیمپ کا آغاز ہو گیا،جو10 جولائی تک جاری رہے گا۔کیمپ کے پہلے روز ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے شریک کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں کیمپ کے مقاصد سے آگاہ کیا۔

عاقب جاوید نے کہا کہ کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس اور تکنیکی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے تاکہ وہ آئندہ ریڈ بال سیزن کے لیے بھرپور تیاری کر سکیں۔کیمپ کے دوران کھلاڑی فٹنس کے ساتھ ساتھ اپنی کرکٹ مہارتوں پر بھی خصوصی توجہ دیں گے۔

مزید خبریں