وزیر اعلی پنجاب کے سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے غیر قانونی طور پر چربی پگھلانے والے یونٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ماحولیاتی تحفظ اور عوامی صحت کو یقینی بنانے کے لیے صوبے کے تمام کمشنرز
چیچہ وطنی، پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کا غیر قانونی طور پر چربی پگھلانے والے یونٹس کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

مزید خبریں
چیچہ وطنی۔ 08 جون (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب کے سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے غیر قانونی طور پر چربی پگھلانے والے یونٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ماحولیاتی تحفظ اور عوامی صحت کو یقینی بنانے کے لیے صوبے کے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ڈی جی ای پی اے اور ایم ڈیز ستھرا پنجاب کو انتظامی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔مراسلے کے مطابق آپریشنز کے دوران ضبط کی جانے والی چربی، اوجڑیاں اور دیگر فضلہ فوری طور پر موقع سے ہٹا کر سائنسی بنیادوں پر تلف کرنے کی تاکید کی گئی ہے تاکہ تعفن اور بیماریاں نہ پھیلیں۔
ڈی جی ای پی اے فیلڈ فارمیشنز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہ کر تمام کارروائیوں کی مانیٹرنگ کریں گے۔احکامات کی روشنی میں تمام ڈپٹی کمشنرز اضلاع میں مخصوص فیلڈ ٹیمیں تشکیل دیں گے جو ای پی اے کے ساتھ مل کر یونٹس کے خلاف قانونی کارروائی، فضلے کی منتقلی اور آپریشن کے بعد مکمل صفائی کو یقینی بنائیں گی۔ ستھرا پنجاب ایجنسی کے مینجنگ ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فضلے کی فوری لفٹنگ کے لیے ضروری مشینری، افرادی قوت اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کریں اور فضلہ اٹھانے کے بعد متاثرہ مقامات کو دھو کر اصل صورت میں بحال کرنا بھی متعلقہ ستھرا پنجاب ایجنسی کی ذمہ داری ہوگی۔
وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کے مطابق ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی نافذ رہے گی اور فرائض میں غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔








