صوبائی وزیر لیبر کی پنجاب سوشل سکیورٹی کے تحت فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے محنت کشوں سے ملاقات، مبارکباد دی

صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت محمد منشااللہ بٹ اور ذوالفقار علی کھرل نے پنجاب سوشل سکیورٹی کے تحت فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے محنت کشوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر لیبر اور کمشنر سوشل سکیورٹی نے حجاج کرام کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی

لاہور۔8جون (اے پی پی):صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت محمد منشااللہ بٹ اور ذوالفقار علی کھرل نے پنجاب سوشل سکیورٹی کے تحت فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے محنت کشوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر لیبر اور کمشنر سوشل سکیورٹی نے حجاج کرام کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ حجاج کرام نے اپنے حج کے روحانی تجربات شیئر کیے اور پنجاب سوشل سکیورٹی کی جانب سے فراہم کی گئی سہولیات پر اظہارِ تشکر کیا۔

صوبائی وزیر نے حجاج کرام سے ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعاوں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی تمام حجاج کرام کی عبادات، حج اور دعائیں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ حج کا مقدس فریضہ سرانجام دینے والے محنت کش پنجاب سوشل سکیورٹی کا فخر ہیں اور ادارے کا حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے اقدامات کرنا انتہائی مسرت اور برکت کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی پنجاب سوشل سکیورٹی کے تحت اس بابرکت مقصد کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

 

مزید خبریں