گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا گورنر ہائوس میں مفت اے آئی سمر کیمپ کے انعقاد کا اعلان

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے گورنر ہائوس میں مفت اے آئی سمر کیمپ کے انعقاد کا اعلان کردیا۔پیر کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے یہ اعلان گورنر ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

کراچی۔ 08 جون (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے گورنر ہائوس میں مفت اے آئی سمر کیمپ کے انعقاد کا اعلان کردیا۔پیر کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے یہ اعلان گورنر ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران طلبہ کو جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی)کی مفت تربیت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جو بچہ موبائل فون استعمال کر سکتا ہے، وہ آسانی سے اے آئی سیکھنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ۔سید محمد نہال ہاشمی نے کہاکہ بچوں کو کم عمری سے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ اقوام اپنی نئی نسل کی تعلیم، تحقیق اور مہارت سازی پر ابتدائی مرحلے سے سرمایہ کاری کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں وہی قومیں ترقی کر رہی ہیں جو اپنے بچوں کو ابتدائی عمر سے ٹیکنالوجی اور جدت سے جوڑ رہی ہیں، ہمارا مقصد نوجوانوں کو صرف ملازمت تلاش کرنے والا نہیں بلکہ مواقع پیدا کرنے والا بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم طلبہ کو اسکول کی سطح ہی سے اے آئی اور جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں، اے آئی کی تعلیم نوجوانوں کے لیے اعلی تعلیم، روزگار، اختراع اور معاشی خودمختاری کے نئے دروازے کھولے گی۔گورنر سندھ نے کہاکہ گورنر ہائوس نوجوانوں کو مستقبل کی ٹیکنالوجی سے جوڑنے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گا۔اس موقع پر وزیر مملکت/ معاون خصوصی فہد ہارون، دانیال ناگوری ودیگر بھی موجود تھے۔

مزید خبریں