ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار،7 ہزار کلو خام مال تلف

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسی رضا نے فوڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ مولہنوال روہی نالہ کے قریب آلائشوں، چربی سے تیل تیار کرنے والے یونٹس کےخلاف کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتارکرکے17ہزار 400 لیٹر تیل اور 7 ہزار کلو خام مال تلف کر دیا

لاہور۔10جون (اے پی پی):ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسی رضا نے فوڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ مولہنوال روہی نالہ کے قریب آلائشوں، چربی سے تیل تیار کرنے والے یونٹس کےخلاف کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتارکرکے17ہزار 400 لیٹر تیل اور 7 ہزار کلو خام مال تلف کر دیا۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی کے مطابق کارروائی کے وقت ملزمان چربی اور آلائشوں سے قوانین کے خلاف تیل تیار کر رہے تھے، چربی سے بنے تیل کا بائیو ڈیزل کمپنی کو سپلائی کا لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا،کسی بھی سوپ فیکٹری کے ساتھ معاہدہ بھی موجود نہ تھا۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا کہ غیر معیاری مضر صحت چربی سے بنے تیل کے خلاف آپریشن جاری ہیں، معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے مسلسل چیکنگ جاری رکھے ہوئے ہیں،چربی سے تیار تیل بائیو ڈیزل کمپنیوں کو ہی استعمال کرنے کی اجازت ہے۔