پی ڈی ایم اے نے کل 11 سے13 جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی ،بارشوں اور ژالہ باری بارے الرٹ جاری کردیا۔ ترجمان کے مطابق 11 سے13 جون تک پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، لیہ، فیصل آباد، جھنگ، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، حافظ آباد ، وزیر آباد ،سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، خوشاب، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، راجن پور، رحیم یار خان، …
پی ڈی ایم اے نے آج سے13 جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی، بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا، ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔10جون (اے پی پی):پی ڈی ایم اے نے کل 11 سے13 جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی ،بارشوں اور ژالہ باری بارے الرٹ جاری کردیا۔ ترجمان کے مطابق 11 سے13 جون تک پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم،
چکوال، بھکر، لیہ، فیصل آباد، جھنگ، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، حافظ آباد ، وزیر آباد ،سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، خوشاب، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، راجن پور، رحیم یار خان، کوٹ ادو ، منڈی بہاوالدین، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ آسمانی بجلی سے بچاو کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔گرج چمک کے دوران کھلے مقامات تلے ہرگز نہ جائیں ۔
گردوغبار اور تیز آندھی کے پیش نظر محفوظ مقامات پر رہیں۔ڈی جی عمر جاوید نے کہا کہ کسان اپنے تمام تر پیشگی اقدامات موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔سیاح شمالی علاقہ جات کے سفر میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔








