ڈپٹی کمشنر بنوں کی سربراہی میں صفائی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے

ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ بنوں کی جانب سے پاک صاف خیبر پختونخوا پروگرام کے تحت ضلع کی 54 یونین کونسلوں میں صفائی مہم بھرپور انداز میں جاری و ساری ہے۔

پشاور۔ 10 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ بنوں کی جانب سے پاک صاف خیبر پختونخوا پروگرام کے تحت ضلع کی 54 یونین کونسلوں میں صفائی مہم بھرپور انداز میں جاری و ساری ہے۔

تر جمان ضلعی انتظامیہ بنوں کے مطابق مہم کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اللہ نواز خان کر رہے ہیں۔ صفائی ستھرائی کے اس منصوبے کے تحت شہری اور دیہی علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے کام انجام دینے کیلئے ہر یونین کونسل میں صفائی کیلئے چار اہلکاروں کے ساتھ ضروری مشینری بھی فراہم کی گئی ہے جبکہ متعلقہ ذمہ دار ان سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں مہم کا مقصد گلیوں، محلوں، بازاروں اور عوامی مقامات کو صاف ستھرا رکھنا اور بنوں کو صفائی کے لحاظ سے ایک مثالی ضلع بنانا ہے۔ انتظامیہ نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ صفائی مہم میں تعاون کرکے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں اپنی ذمہ داری پوری کریں۔