خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں 11 سے 13 جون کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں 11 سے 13 جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی۔ پی ڈی ایم اے تر جمان
پشاور۔ 10 جون (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں 11 سے 13 جون کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔
تر جمان پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے مطابق اس دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بونیر، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ اس طرح پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، کوہاٹ، کرم، اورکزئی، خیبر، باجوڑ، مہمند، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور ٹانک میں بھی بارش اور آندھی کا امکان ہے ۔ پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق بارشوں کے باعث بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ مختلف علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ بارشوں کے باعث چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، ایبٹ آباد اور کوہستان میں فلیش فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق بارشوں کے باعث میدانی علاقوں پشاور، مردان اور نوشہرہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جس کی وجہ شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق تیز ہواؤں اور ژالہ باری سے کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں اور سولر پینلز کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ صوبے بھر میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ، کسانوں کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت۔پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات، ریسکیو ٹیموں کی تیاری اور وسائل کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو اہم شاہراہوں کو کھلا رکھنے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور متبادل راستے فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق متعلقہ اداروں کو نکاسی آب کے نظام کی صفائی اور اربن فلڈنگ سے بچاؤ کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور موسمی صورتحال سے آگاہ رکھنے کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق تیز بارشوں میں عوام کو سیلابی پانی، ندی نالوں اور خطرناک مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ عوام کسی بھی ناخشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔









