یمن کے جنوبی ساحلی شہر عدن میں حکومت نواز افواج کے فوجی کیمپ میں دھماکے سے 12 اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
یمن کے فوجی کیمپ میں دھماکہ، 12 اہلکار جاں بحق
صنعا۔11جون (اے پی پی):یمن کے جنوبی ساحلی شہر عدن میں حکومت نواز افواج کے فوجی کیمپ میں دھماکے سے 12 اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق سکیورٹی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ جمعرات کی صبح عدن کے علاقے الممداراہ میں جائنٹس بریگیڈز کے زیرِ انتظام فوجی کیمپ میں دھماکہ ہوا،دھماکے کی آواز شہر کے بیشتر حصوں میں سنی گئی۔ سکیورٹی عہددار نے باتیا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے کی وجہ کیمپ کے اسلحہ گودام میں شارٹ سرکٹ تھی۔ شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی جو بارود کے ذخیرے تک پھیل گئی، جس کے نتیجے میں گودام کے اندر یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کے بعد کیمپ سے آگ کے شعلے اور دھوئیں کے گھنے بادل بلند ہوتے دکھائی د یئے جبکہ مسلسل دھماکوں کی آوازیں قریبی علاقوں تک سنائی دیتی رہیں۔حکام کی جانب سے اس واقعے پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا اور نقصانات کی مکمل تفصیلات بھی سامنے نہیں آئی ہیں۔









