چین نے فلپائنی وزیر دفاع گلبرٹو ٹیوڈورو پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
چین کا فلپائنی وزیر دفاع پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

مزید خبریں
بیجنگ۔12جون (اے پی پی):چین نے فلپائنی وزیر دفاع گلبرٹو ٹیوڈورو پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق فلپائن کے وزیر دفاع گلبرٹو ٹیوڈورو نے متعدد مواقع پر چین کے خلاف بے بنیاد بیانات دیئے جس سے چین کے جائز مفادات اور چین فلپائن تعلقات کو نقصان پہنچا ہے۔ قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لیے چین نے گلبرٹو اور اس کے اہل خانہ کے لئے چائنیز مین لینڈ، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ چین کے اندر موجود تمام اداروں اور افراد کو ان کے ساتھ کسی بھی قسم کے لین دین، تعاون یا دیگر سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے بھی منع کیا گیا ہے۔








