اماراتی اور ایرانی حکام کی براہ راست ملاقات فریقین کا دو طرفہ تعلقات کی اہمیت کا اعتراف ہے،بلومبرگ

متحدہ عرب امارات اور ایران کے حکام کی حالیہ براہ راست ملاقات فریقین کی جانب سے دو طرفہ تعلقات کی اہمیت کا اعتراف ہے۔

واشنگٹن۔12جون (اے پی پی):متحدہ عرب امارات اور ایران کے حکام کی حالیہ براہ راست ملاقات فریقین کی جانب سے دو طرفہ تعلقات کی اہمیت کا اعتراف ہے۔امریکی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور ایران کے سینئر سکیورٹی حکام نے ایران پر 28 فروری کو بڑے پیمانے پر شروع ہونے والے حملوں کے بعد پہلی بار براہ راست ملاقات کی ہے جو دونوں فریقوں کے لیے زبردست تبدیلی کی نشاندہی اور پرسکون دو طرفہ تعلقات کی اہمیت کا اعتراف ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اب قطر اور سعودی عرب کی طرح اسی راستے پر چل رہا ہے جوجنگ کی زد میں آنے کے باوجود لیکن کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارت کاری پر عمل پیرا ہیں۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات جنگ سے پہلے ایران کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک تھا۔