لاہور ہائیکورٹ،پی ٹی آئی انتخابی نشان کیس کی سماعت کیلئے لارجر بینچ بنانے کی سفارش

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان سے متعلق درخواستوں کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی،

لاہور۔12جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان سے متعلق درخواستوں کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی،عدالت نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کرتے ہوئے آرٹیکل17 سے متعلق تمام کیسز کو یکجا کرکے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی بھی سفارش کی ہے،جسٹس حسن نواز مخدوم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سلمی ریاض ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل پر تحریری حکم جاری کیا،عدالت نے قرار دیا کہ انتخابی نشان اور سیاسی جماعتوں کے آئینی حقوق سے متعلق اہم قانونی نکات کے پیش نظر معاملے کی سماعت لارجر بینچ کے ذریعے کی جانا مناسب ہوگی۔

مزید خبریں