آئندہ مالی سال کیلئے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 6 ارب 65 کروڑ 76 لاکھ روپے مختص
آئندہ مالی سال کیلئے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 6 ارب 65 کروڑ 76 لاکھ روپے مختص
اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 27-2026کے لئے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی )کے تحت صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 6 ارب 65 کروڑ 76 لاکھ روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا ہے۔
جمعہ کویہاں جاری پی ایس ڈی پی دستاویزات کے اعدادوشمار کے مطابق صنعت و پیداوار ڈویژن کے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں حب سپیشل اکنامک زون کے لیے 5 کروڑ، آٹومیشن سینٹرز کراچی، لاہور اور سیالکوٹ انڈسٹریل زونز کے لیے 20 کروڑ ،ایس ایم ای سہولیات کے لیے 30 کروڑ،کراچی انڈسٹریل پارک کے لیے 4 ارب 48 کروڑ اور سمیڈا کے لیے 30 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کئے گئے ہیں ۔