پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی اور ڈی ایچ اے اسلام آباد۔راولپنڈی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی اور ڈی ایچ اے اسلام آباد۔راولپنڈی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

مزید خبریں
راولپنڈی۔12جون (اے پی پی):پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی اور ڈی ایچ اے اسلام آباد۔راولپنڈی کے درمیان باغبانی، پائیدار لینڈ اسکیپنگ، پھلدار باغات کے فروغ اور سرسبز ماحول کی ترویج کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے گئے۔ تقریب بارانی زرعی یونیورسٹی میں منعقد ہوئی جہاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان اور سیکریٹری ڈی ایچ اے بریگیڈیئر (ر) خرم جاوید نے معاہدے پر دستخط کئے۔
وائس چانسلر نے کہا کہ یہ شراکت داری سائنسی تحقیق اور عملی مہارت کو بروئے کار لا کر پائیدار ماحولیاتی ترقی اور کمیونٹی فلاح میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ایم او یو کے تحت دونوں ادارے ڈی ایچ اے کے مختلف علاقوں میں پھلدار باغات کے قیام، لینڈ اسکیپنگ کے معیار میں بہتری اور جدید باغبانی ٹیکنالوجیز کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے۔ اس کے علاوہ ڈی ایچ اے میں مشترکہ طور پر ’’فروٹ گالا‘‘ کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس کا مقصد مقامی زرعی پیداوار کی نمائش اور عوام میں صحت مند زرعی طرزِ زندگی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔







