ایس پی صدر راولپنڈی انعم شیر کی زیر صدارت محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر ڈویژن کے ڈی ایف سی سٹاف نے شرکت کی۔
ایس پی صدر کی زیر صدارت محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس

مزید خبریں
راولپنڈی۔12جون (اے پی پی):ایس پی صدر راولپنڈی انعم شیر کی زیر صدارت محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر ڈویژن کے ڈی ایف سی سٹاف نے شرکت کی۔
اجلاس میں محرم الحرام کے سلسلے میں کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ ایس پی صدر انعم شیر نے ہدایت کی کہ تمام جلوسوں کے راستوں پر کرایہ داروں کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے جبکہ دکانوں، گھروں اور دیگر مقامات پر کام کرنے والے ملازمین کے کوائف بھی حاصل کیے جائیں۔ انہوں نے ہوٹلوں، سراؤں اور بس اڈوں کی خصوصی مانیٹرنگ، جلوسوں کے راستوں سے ملحقہ گلیوں اور راستوں کی مؤثر سیلنگ اور رات کے اوقات میں مناسب روشنی کے انتظام کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جائے اور محرم الحرام کے ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔







