فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کے باعث تین سال میں ٹیکس وصولی تقریباً دوگنا ہو گئی

وفاقی حکومت کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں جاری اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ جمعہ کو وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بتایا کہ مالی سال 23-2022 میں ایف بی آر کی سالانہ ٹیکس وصولی 7,200 ارب روپے تھی جو مسلسل اصلاحاتی اقدامات، ڈیجیٹلائزیشن اور نگرانی کے موثر نظام کے باعث موجودہ مالی سال 26-2025 کے اختتام تک 13,000 ارب …

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی حکومت کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں جاری اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ جمعہ کو وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بتایا کہ مالی سال 23-2022 میں ایف بی آر کی سالانہ ٹیکس وصولی 7,200 ارب روپے تھی جو مسلسل اصلاحاتی اقدامات، ڈیجیٹلائزیشن اور نگرانی کے موثر نظام کے باعث موجودہ مالی سال 26-2025 کے اختتام تک 13,000 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

انہوں نےکہا کہ محصولات میں یہ نمایاں اضافہ محض اعداد و شمار کا فرق نہیں بلکہ ٹیکس نظام میں ایک بنیادی اور ساختی تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔ ایف بی آر میں شفافیت، ٹیکس نیٹ کی توسیع، سمگلنگ اور ٹیکس چوری کے خلاف اقدامات اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال نے ریونیو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 

مزید خبریں