گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کے روز بنوں میں ژالہ باری اور آندھی کے باعث جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔گورنر ہائوس پشاور کےتر جمان کے مطابق گورنرفیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے
گورنر فیصل کریم کنڈی کا بنوں میں ژالہ باری اور آندھی کے باعث جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
پشاور۔ 12 جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کے روز بنوں میں ژالہ باری اور آندھی کے باعث جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔گورنر ہائوس پشاور کےتر جمان کے مطابق گورنرفیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں، متعلقہ انتظامیہ اور امدادی ادارے متاثرین کی فوری مدد، بحالی اور ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، انہیں ہر ممکن معاونت اور سہولیات فراہم کی جائیں۔







