توانائی کے شعبے کی ترقی، ترسیل کے نظام کی بہتری اور صاف توانائی کے فروغ کے لیے وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت 116.2 ارب روپے مختص

توانائی کے شعبے کی ترقی، ترسیل کے نظام کی بہتری اور صاف توانائی کے فروغ کے لیے وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت 116.2 ارب روپے مختص

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):حکومت نے توانائی کے شعبے کی ترقی، بجلی کی ترسیل کے نظام کی بہتری اور صاف توانائی کے فروغ کے لیے مالی سال 2026-27 کے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں بجلی کے شعبے کے لیے 116.2 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ ہائیڈرو پاور اور قابلِ تجدید توانائی کے متعدد منصوبوں کو ترجیح دی گئی ہے۔جمعہ کو بجٹ تقریر سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سستی، قابل اعتماد، اور پائیدار توانائی کی فراہمی اس حکومت کا عزم اور معیشت کی بنیادی ضرورت ہے۔وفاقی ترقیاتی پروگرام 27-2026 میں بجلی کے شعبے کے لیے 116.2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس میں کلیدی ہائیڈرو پاور منصوبے جیسے داسو ہائیڈ رو پاور منصوبہ تربیلا ڈیم کی پانچویں توسیع اور مہمند ہائیڈرو پاور منصوبہ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی ترسیلی صلاحیت بڑھانے کے لیے سٹیٹ کام اور بیٹری سٹوریج جیسے جدید نظاموں میں سرمایہ کاری کے لیے بالترتیب 10.2 ارب روپے اور 3 ارب روپے شامل ہیں، صنعتی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے سپیشل اکنامک زونز میں بجلی کی فراہمی کو ترجیح دی گئی ہے۔ صاف اور قابل تجدید توانائی کے 9 منصوبوں کے لیے واپڈا کو 50.2 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 8 ہائیڈ رو پاور منصوبوں کے لیے 13.1 ارب روپے کی خصوصی رقم مختص کی گئی ہے۔ مزید برآں واپڈا اور نیشنل گرڈ کمپنی اپنے انفرادی وسائل سے 158ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کریں گے۔

 

 

مزید خبریں