:انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بچوں سے مشقت ایک سنگین سماجی برائی ہے جو بچوں کے بنیادی حقوق، تعلیم اور صحت کو متاثر کرتی ہے۔ پنجاب پولیس وزیراعلی مریم نواز کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت چائلڈ لیبر کے خاتمے اور بچوں کے تحفظ
چائلڈ لیبر، گداگری اور تشدد کا شکار بچوں کے تحفظ و ریسکیو کیلئے بھرپور اقدامات جاری ہیں،آئی جی پنجاب

مزید خبریں
لاہور۔12جون (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بچوں سے مشقت ایک سنگین سماجی برائی ہے جو بچوں کے بنیادی حقوق، تعلیم اور صحت کو متاثر کرتی ہے۔ پنجاب پولیس وزیراعلی مریم نواز کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت چائلڈ لیبر کے خاتمے اور بچوں کے تحفظ کیلئے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ چائلڈ لیبر کے تدارک کیلئے محکمہ محنت، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے ساتھ کوآرڈینیشن کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے تاکہ بچوں کے استحصال کی روک تھام اور ان کی بحالی کے اقدامات کو بہتر بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ گداگری، جبری مشقت اور تشدد کا شکار بچوں کے تحفظ اور ریسکیو کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ مشترکہ کارروائیوں کو مزید فروغ دیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس صوبہ بھر میں چائلڈ ریسکیو آپریشنز کے دوران چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کر رہی ہے تاکہ بچوں کو محفوظ ماحول میں ریسکیو اور بحالی کی سہولیات مہیا کی جا سکیں۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس چائلڈ لیبر، گداگری اور تشدد کا شکار بچوں کو ریسکیو کرنے کیلئے تمام اضلاع میں متحرک ہے اور اس سلسلے میں قانون کے مطابق کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب پولیس بچوں سے مشقت کے خاتمے اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے متعلقہ اداروں کے اشتراک سے بھرپور اقدامات جاری رکھے گی۔







